Welcome

Welcome to My Blog.Merry Christmas & Happy New Year 2024.Whatsapp +923468620023

کیا یسوع مسیح کا فد یہ سب کیلئے اچھا نہیں ہے؟ ? isn't Jesus Christ a good fit for everyone

کیا یسوع مسیح کا فد یہ سب کیلئے اچھا نہیں ہے؟
''شریر صادق کا فدیہ ہو گا اور دغاباز راستبازں کے بدلہ میں دیا جا ئیگا ۔(امثال 21:18)
جواب: تنقید کر نے والا بائبل کی مرکزی تعلیم اور علم الہیٰ کو سمجھنے سے قاصر ہے اور وہ دومختلف قسم کےفدیوں کو آپس میں یکجا کرنے کی کوشش کر رہا ہے نا قد اس قسم کی غلطی اس لیے کرتا ہے کیونکہ وہ سیاق وسباق کو سمجھے بغیر لفظوں کے پیچھے بھاگنا شروع کر دیتا ہے اگر غور کیا جائےتوبا‍‏ ئبل مقدس میں دو مختلف قسم کے فدیوں کا ذکر ہوا ہے ہم قدیہ کی تعریف یوں کرتے ہیں فدیہ ایک گروپ دوسرے کے لیے قیمت کے طور پر ادا کرتا ہے۔
1۔ایک نیک اور اچھا انسان دوسروں کے لیے بھی جان دے سکتا ہے اور قیمت ادا کر سکتا ہے جیسے یسوع مسیح نے ساری دنیا کے لیےفدیہ دیا قیمت ادا کی۔
2۔دوسرے نمبر پر ایک برا شخص اپنی برائی جواس نے کی ہوئی ہے اس کے بدلے میں ادائیگی کےطور پر قیمت ادا کر سکتا ہے۔تنقید کرنے والا یہ چاہتا ہے کہ خداوند یسوع مسیح سب کے لیےفدیہ نہیں دے سکتا یعنی وہ نیک ہے اور ناراست کا فدیہ نہیں دے سکتا لیکن پیدائش سے مکاشفہ تک کی واضح تعلیم ہے کہ خداوند یسوع مسیح سب کے لیے فدیہ ہے (گلتیوں14-13/3)''مسیح جوہمارے لیے لعنتی بنا اس نے ہمیں مول لیکر شریعت کی لعنت سے چھڑایا کیونکہ لکھاہے کہ جو لکڑی پر لٹکایا گیا وہ لعنتی ہے تا کہ مسیح یسوع میں ابراہام کی برکت غیر قوموں تک بھی پہنچے اور ہم ایمان کے وسیلہ سے اس روح کو حاصل کریں جسکاوعدہ ہواہے۔
(1پطرس25-23/2) "ان حوالوں سےظاہر ہے کہ یسوع مسیح ہمارے لیے لعنتی بن گیا اوراس نے تنقید کرنے والے کی بات بھی پوری کر دی ہے لیکن یسوع مسیح کی خوبی یہ ہے کہ وہ گناہ سے واقف نہ تھا بلکہ میرے اور سارے جہاں کے گناہوں کے لیے اس نے فدیہ دیا اور ایسی موت قبول کی ہمارے لیے گناہ کے بدلے میں قربان ہوا۔
تاہم (امثال18/21) میں اس فدیہ کا ذکر ہے جو خدانے بنی اسرائیل کے مصر سے خروج کے وقت دیا جوکہ (یعسیاہ3/43) میں بیان کیا گیاہے کیونکہ میں خدائے قدوس ہوں بنی اسرائیل کا خدا تمہارا بچانےوالا میں نے تیرے فدیہ میں مصر کو اور تیرے بدلے کوش اور سبا کو دیا''
اس حوالے سے صاف ظاہر ہے کہ مصر کو اس کے گناہ کی سزا کے طور پر فدیہ میں دیا ہے اور یہ ناراست کا فدیہ ہے جو صادق کے لیے دیا جاتا ہے اسلام اور یہودیت میں بھی قربانی کا یہی تصور ہے کہ گناہوں کی معافی کے لیے خداکے حضوربے عیب جانورہی ذبح کیا جائے ہمارے خداوند یسوع مسیح بے عیب تھے اور وہ ہی اس قابل تھے کہ سارے جہاں کے گناہوں کے فدیہ میں قربان ہوں۔