Welcome

Welcome to My Blog.Merry Christmas & Happy New Year 2024.Whatsapp +923468620023

کیا بچہ کا بپتسمہ ضروری ہے؟



کیا  بچہ کا بپتسمہ ضروری ہے؟
اس بات کے بارے میں بھی ہماری کلیسیاؤں میں مختلف نظریات رائج ہیں کچھ بچہ کے بپتسمہ کو ضروری کہتے ہیں اور  کچھ اسے ضروری نہیں سمجھتے۔
بچہ کے بپتسمہ کی حمایت کر نے والے مندرجہ ذیل دلائل پیش کر تے ہیں۔
1-   بچہ کو آدم کے موروثی گناہ سے آزاد کرنے کے لئے اسے بچہ کے لیے ضروری سمجھتے ہیں اور اعمال 48-24/10 کرنیلس نے گھرانے سمیت بپتسمہ لیا اعمال 15/16 لدیہ نے گھرانے سمیت بپتسمہ لیا اعمال 35-33/16 میں دروغہ نے گھرانے سمیت بپتسمہ لیا۔تو بچہ کے بپتسمہ کی  حمایت کرنے والے کہتے ہیں کہ گھرا نے میں بچے بھی شامل ہوتے ہیں اس لیے ان حوالوں سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ رسولوں نے بچوں کوبھی بپتسمہ دیا۔
2-   دوسرے نمبرپر بچے کے بپتسمہ کی حمایت کرنے والے کہتے ہین کہ بائبل مقدس ہین جتنے بالغوں کو بپتسمہ دیا گیا ہے وہ اور ان کے والدین پہلے کلیسیاء کے رکن نہ تھے بلکہ سب کلیسیاء سے باہر کےلوگ تھے(غیرقوم سے تھے)لیکن جو کلیسیاء کے اندر پیدا ہوئے یعنی ایمانداروں کے بچے ہیں انہیں بپتسمہ دنیا ضروری ہےتاکہ وہ کلیسیاء میں شامل ہوں اور اس بات کا عہداور اقرار ان کے ایمانداروالدین سے کروایا جاتاہے کہ ان کی اچھی تعلیم وتربیت کریں اور اس خدشہ کے پیش نظر کہ اگر والدین زندہ نہ رہیں تو کلیسیاء کو گواہ کیا جاتا ہے۔
3-   تیسرے نمبر پر بچہ کے بپتسمہ کے حامی تین عہود کا ذکر کرتے ہیں
·       خدا کا نوح کے ساتھ عہد(1-پطرس 22-19/3) بپتسمہ کا مشا بہہ
·       خدا کا  ابراہا م کے ساتھ عہد(پیدائش 17) (رومیوں 11/4)(2-کرنتھیوں 22-21/1) (افسیوں 13/1) یعنی حتنہ بپتسمہ کے مشابہہ ہے۔عہد کا نشان تیدیل ہو گیاہے لیکن اس کی ادائیگی ویسی ہے وہ سمجھتے ہیں کہ عہدی لوگوں کے بچوں کیلئے بپتسمہ وہی مقام رکھتا ہے جو ختنہ بنی اسرائیل کے لیے تھا۔ اور اس کے لیے وہ مرقس 13/10 اور پطرس کے  الفاظ اعمال 39/2 یعنی یہ وعدہ تم اور تمہاری اولاد کے لیے ہے استعمال کر تے ہیں۔
·       موسیٰ کا عہد (1-کر نتھوں 10) میں بادل اور سمندر بپتسمہ کی تصویر پیش کر تے ہیں لیکن جہاں تک موروثی گناہ کا تعلق ہے کہ اگر یہ بچہ مر جائے تواسے موروثی گناہ سے بچانے کیلئے بپتسمہ دیا جاتا ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اگر بچہ کو موروثی گناہ کی سزا دینے میں خدا حق بجانب ہے تو بچہ بھی کہہ سکتا ہے کہ میں مسیح کے کفارہ میں شامل نہیں ہوا اور میں اس فضل سے لظف اندوز نہیں ہوا اس لیے مجھے موروثی گناہ کی سزا نہ دی جائے کیونکہ نئے عہدنامہ میں واضح ہے کہ جنہوں نے شریعت رکھتے ہوئے گناہ کیا ان کا حساب شریعت کے مطابق ہو گا اور جنہوں نے بغیر شر یعت کے گناہ کیا ان کا حساب بغیر شریعت کے ہوگا۔'' اور بچہ کی سزاوجزا کے حوالے سے ایواب 7/4 میں واضح ہے کہ کیا تجھے یاد ہےکہ کبھی کوئی معصوم بھی ہلاک ہوا ہے؟ یا کہیں راستباز بھی کاٹ ڈالے گئے ؟یعنی معصوموں کی عدالت نہ ہو گی۔رہی با ت کہ گھرانے سمیت بپتسمہ لیا یعنی گھرانے میں بچے بھی شامل ہو تے ہیں لیکن جب ہم مر قس 16/16 پڑھتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ جو ایمان لائے اور بپتسمہ لے وہ نجات پائیگا اور جو ایمان نہ لائے وہ مجرم ٹھہرایا جائے گا۔بپتسمہ کا تعلق تو ایمان لانے سے ہے اور بچہ ایمان نہیں لا سکتا اور گھرانے سمیت کا مطلب بھی یہی ہے کہ گھرانے میں جو بپتسمہ لینے کے قابل ہیں۔
دوسرے نمبر پر یہ کہ ایمانداروں کے بچوں کو بپتسمہ دیا جاتا ہے اور انہیں کلیسیاء میں شامل کیا جاتا ہے والدین سے اقرار کروایا جاتاہے۔ لیکن یہاں بھی وہی مسئلہ ہے کہ والدین کے اقرار کلیسیاء کو گواہ ٹھہرانے سے بہتر ہے کہ ہم بچہ کو ہی 14-13 سال کی عمر تک پہنچ لینے دین تاکہ وہ خود اپنے پورے ہوش حواس میں رہتے ہوئے مسیح کے کفارہ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے بپتسمہ لے۔
کیونکہ جو بچے پیدا ہوتے ہی مر جاتے ہیں یا بپتسمہ لینے سے پہلے مر جاتے ہیں ان کے بارے میں ہم کیا کہیں گے؟ اور جووالدین ایماندار ہیں یا کلیسیاء میں شامل ہیں تو ان کا ایماندار ہونا ہی کافی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی اچھی تعلیم وتربیت کریں گے کیونکہ وہ خدا کا خوف ماننے والے ہیں اس کے لیے بپتسمہ ضروری نہیں ہے اور نہ بائبل مقدس میں کہیں اس بات کی تعلیم دی گئی ہے کہ بچوں کو بپتسمہ دیا جائے اور مرقس 16/10 '' پھر اس نے انہیں اپنی گود میں لیا اور ان پر ہاتھ رکھ کر انکو برکت دی'' اس نےان کو برکت دی بپتسمہ نہیں دیا۔عام بات بھی یہی ہے کہ جب ماں باپ کو شادی کارڈ بھیجاجاتا ہے۔اس پر لکھا ہوتا ہے ''فرُخ جاوید مسیح اینڈ فیملی'' یعنی والدین کے ساتھ بچوں کو بھی شادی میں دعوت دی گئی ہے اور وہ بھی ساتھ جائیں گے اسی طرح ماں باپ کا جو مذہب ہوتا ہے وہی بچوں کا بھی ہوتا ہے اور مذہب کے خانہ میں بچوں سے پوچھے بغیر مسیحی لکھاجاتاہے۔
تیسرے نمبر پر کہ بپتسمہ ختنہ کے مشا بہہ ہے اور یہ ایک عہد ہے جس طرح ختنہ ایک عہد تھا جو صرف نربچوں کا کیا جاتا ہے اور ختنہ جسمانی طور پر پیدا ہونےوالوں کے لیے ہے لیکن بپتسمہ روخانی طور پر پیدا ہونے والوں کے لیے ضروری ہے اور بپتسمہ کے لیے ہمیشہ توبہ اور ایمان ضروری ہوتے ہیں جس میں مردوزن شامل ہیں۔
اعمال 38/2 توبہ کرو اور تم میں سے ہر ایک اپنے گناہوں کی معافی کے لیے یسوع مسیح کے نام پر  بپتسمہ لے' بپتسمہ کے لیے صرف پانی کا نشان یا چھڑکاؤ کافی نہیں ہے بلکہ جیسا بیان کیا گیا ہے ڈبکی اور گہرے پانی میں ہمیشہ لینا چاہیے اور بائبل مقدس میں موسیٰ یا نوح کے حوالے سے کچھ تشبیہات پیش کی گئی ہیں جیسے موسیٰ کے وقت اوپر بادل اور نیچے سمندر بپتسمہ کی تصور پیش کر تے ہیں۔ اور پولس رسول نے بھی کچھ تشبیہات بپتسمہ کو بیان کر نے کے لیے پیش کی ہیں تو یہ ساری تشبیہات بپتسمہ کی اہمیت کو واضح کر نے کے لیے استعمال گی ہیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم بپتسمہ کے اصل معانی کو چھوڑ کر ان تشبیہات کی پیروی کریں جو اس کی اہمیت کو واضح کر نے کے لیے استعمال کی گی ہیں کیونکہ کلسیوں 17/2 کے مطابق یہ سب اصل چیزوں کا عکس ہیں۔''کیونکہ یہ آنے والی چیزوں کا سایہ ہیں مگر اصل چیزیں مسیح کی ہیں''
گھر انے سمیت بپتسمہ لینے والے مختلف حوالے دیتے ہیں لیکن گھرانے سمیت بپتسمہ میں وہ کہتے ہیں کی بچے بھی شامل ہوتے ہیں یعنی بچے بھی گھرانے کا حصہ ہوتے ہیں لیکن یہ ضروری نہیں کہ گھرانے سمیت بپتسمہ کی اصطلاح میں بچے بھی شامل ہوں کیونکہ ہم عام ایک بات استعمال کرتے ہیں کہ سارے گھرانے کے شناختی کارڈز بنے ہوئے ہیں لیکن ہم یہ بات بھی بخوبی سمجھتے ہیں کہ سارے گھرا نے میں جو لوگ 18 سال کی عمر کے ہیں صرف ان ہی کے شناختی کارڈز بن سکتے ہیں۔گھرانے سمیت کا مطلب ہے جو اس قابل ہیں ان کو بپتسمہ دیا۔
'' بعض دوست عبرانیوں 8-1/ کا حوالہ دیتے ہیں کہ ابتدائی باتیں چھوڑ کر کمال کی طرف قدم بڑھائیں اور ابتدائی باتیں کیا ہیں۔
1۔ تو بہ کرنے 2۔ خدا پر ایمان لانے 3۔ بپتسمہ لینے4۔ ہاتھ رکھنے 5۔ مردوں کے جی اُ ٹھنے اور ابدی عدالت۔اس حوالے سے یہ با ت تو صاف ظاہر ہے کہ بار بار توبہ نہ کر یں بار بار بپتسمہ نہ لیں اس کا یہ مطلب نہیں کہ ابتداء ہی نہ کر یں کیونکہ اگر ابتداء نہ کر یں گے تو کمال کی طرف کیسے بڑھیں گے اگر کوئی بچہ 5th , Two, one وغیرہ کلاس ہی نہ کرے تو کیسے میٹرک کرے گا۔خدا پر ایمان کا اقرار تو ایک ہی بار ہوتا ہے۔ مردوں کے جی ا ٹھنے،ابدی عدالت یہ سب ہمارے ایمان کی بنیادیں ہیں۔ مطلب یہ ہے کہ اس کا ہونا ضروری ہے اسی طرح بپتسمہ بھی ایک بار ضروری ہے۔ اور بپتسمہ کا ذکر اس لسٹ میں ہے جو ہمارے ایمان کے لیے بہت ضروری اور بہت اہم ہے۔خدا پر ایمان توبہ  کا اظہار تو ہم کرتے ہیں اور ابدی عدالت میں پیش ہونے کے لیے تیاری کا اظہار بھی کرتے ہیں تو پھر ہمیں بپتسمہ کا اظہار کرنا بھی ضروری ہے۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ اعمال 31/1 میں لکھا ہے '' اے صاحبو میں کیا کروں کہ نجات پاؤں؟ انہوں نے کہا کے خداوند یسوع پر ایمان لا تو تُو اور تیرا گھرانہ نجات پائے گا'' یعنی نجات ایمان سے ہے۔ بالکل ٹھیک ہے یسوع مسیح ہی نجات دہندہ ہے کہ نجات میں ایمان کے ساتھ گناہوں کا اقرار اور معافی بھی شامل ہے اس باب کی 31 اور 32 آیت دیکھیں کہ ایمان لانے کے بعد کیا عمل کیا گیاہے۔ اور انہوں نے اس کو اور اس کے سب گھر والوں کو کلام سنا یا اور اس نے رات کو اسی گھڑی انہیں لے جا کر ان کے زخم دھوئے اور اسی وقت اپنے سب لوگوں سمیت بپتسمہ لیا۔ ہمارے بعض دوست ایک دم سے خداوند یسوع مسیح کے ساتھ مصلوب ہونے والے ڈاکو کی مثال پیش کرتے ہیں کہ اس نے کون سا بپتسمہ لیا تھا۔ تو اس با ت کو ہم آپ کی خدمت میں دوطرح سے بیان کرتے ہیں۔ 1- کیا جس حالت میں ڈاکو تھا۔ہم اس حالت میں ہیں کہ بپتسمہ نہ لیں۔اگر تو آپ اس حالت میں ہیں تو بپتسمہ نہ لیں۔2- متی 28 باب مین بپتسمہ کا حکم دیا گیا ہےجب کہ ڈاکو کی موت اس حکم سے پہلے واقع ہوئی ہے۔اور خداوند یسوع مسیح نے اس کے گناہ معاف کیے۔جس طرح وہ اپنی زمینی خدمت میں بھی لوگوں کے گناہ معاف کرتے رہے ہیں۔اور کچھ اس طرح کے واقعات ہوتے ہیں جیسے سکول میں چھٹی لینے کا طریقہ ہیڈا ماسٹر کے نام درخواست وغیرہ ہے لیکن اگر اچانک کسی طالبعلم کاسر پھٹ جائے تو فوراََ اُسے فرسٹ ایڈدی جاتی ہے باقی لوازمات چھوڑدیئے جاتے ہیں۔
حاصل کلام یہ ہے کہ بپتسمہ حکم ہے:۔ اسی طرح لوقا 29/7 اور سب عام لوگوں نے جب سنا توانہوں نے اور محصول لینے والوں نے بھی یوحنا کا بپتسمہ لے کر خدا کو راست باز مان لیا مگر فریسیوں اور شرع کے عالموں نے اس سے بپتسمہ نہ نے کے خدا کے ارادہ کو اپنی نسبت باطل کر دیا اور یہ متی 28 باب سے ظاہر ہے اور اس بات کو لوقا 7 اور یوحنا 5/3 میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ اسی طرح مر قس 16/16  جو ایمان لائے اور بپتسمہ لے وہ نجات پائے گا جیسے ہم عام کہتے ہیں کہ جو کوئی دوڑ میں حصہ لے اور جیتے وہ انعام پائے گا۔ یغی انعام پانے اور جیتنے کے لیے دوڑ میں حصہ لینا ضروری ہے۔مزید آرٹیکل یسوع مسیح نے کیوں بپتسمہ لیا دیکھیں۔