Welcome

Welcome to My Blog.Merry Christmas & Happy New Year 2024.Whatsapp +923468620023

مسیحی بپتسمہ کی ضرورت اور اہمیت اور اس کا حکم؟


بپتسمہ کاحکم ہے۔
" پسں تم جاکرسب قوموں کوشاگردبناؤاورانکوباپ اوربیٹے اور  روح القدس کے نام سے بپتسمہ دو" (متی28:19)

'خدا کا شکر کرتا ہوں کہ کرسپس اور گیس کے سوا میں نے تم میں سے کسی کو بپتسمہ نہیں دیا تاکہ کوئی یہ نہ کہے کہ تم نے میرے نام پربپتسمہ لیا-ہاں ستفناس کے خاندان کو بھی میں نے بپتسمہ دیاباقی نہیں جانتاکہ میں نے کسی اور کو بپتسمہ دیاہو کیونکہ مسیح نےمجھے بپتسمہ دنیے کونہیں بھجا بلکہ خوش خبری سنانے کو وہ بھی کلام کی حکمت سے نہیں تاکہ مسیح کی صلیب بےتاثیر نہ ہو۔(1-کرنتھیوں 1/14-17)
'پس آومسیح کی تعلیم کی ابتدائی با تیں چھوڑ کر کمال کی طرف قدم بڑھائیں اور مردہ کاموں سے توبہ کرنے اور خدا پرایمان لانے کی اور بپتسموں اور ہاتھ رکھنے اورمردوں کے جی اٹھنے اور ابدی عدالت کی تعیلم کی بنیاد دوبارہ نہ ڈالیں'(عبرانیوں6/1-2)
بپتسمہ یونانی (Baptizo) سے لیا گیا ہے اور اس کے معنوں میں پانی میں ڈالنا،ڈبونا اور نکا لنے کا عمل شامل ہے۔(قاموس الکتاب)
یسوع مسیح کا بپتسمہ کیاہے؟
جس طرح ہم اپنی فطری پیدائش کے ذریعے سے آدم سے تعلق رکھتے ہیں اور اس کے گناہ میں شامل ہوتے ہیں اور پھر جیسے وہ زندہ ہوا ہم بھی اس کے ساتھ زندگی پاتے ہیں اور لوقا 5/12 میں مسیح نے اپنی موت کی طرف اشارہ کیا ہے اور اس کےلیے لفظ بپتسمہ ہی استعمال ہے'لیکن مجھے ایک بپتسمہ لیتا یے اور جب تک وہ ہولےمیں بہت ہی تنگ رہونگا اسی طرح مرقس 39-38/10 میں بھی یسوع مسیح نےواضح طور پر اپنی موت بپتسمہ سے مشابہہ قراردےکر اسے بیان کیاہے یسوع نے ان سے کہا تم نہیں جانتے کہ کیا مانگتے ہو جوپیالہ میں پینے کوہوں کیا تم پی سکتے ہو؟ اور جو بپتسمہ کو ہوں تم لے سکتے ہو؟
اگر ہم مرقس 10:37 سے پڑھیں تو پتہ چلتا ہے کہ زبدی کے بیٹوں یعقوب اور یوحنا یے یسوع مسیح سے یہ خواہش ظاہر کی تھی کہ ہم تیرے جلال میں ایک تیرے دہنے اور ایک بائیں بیٹھے اور یسوع مسیح نے اس سوال کے جواب میں یہ کہا کہ میرے جلال میں شامل ہونے کےلیےتم کومیری موت کے مشابیہہ بپتسمہ لینا ہوگا(مرقس 10:40) یعنی بپتسمہ ایکEntryاورابتداء ہے۔
اور اس   اور ابتداء کے بارے میں متی 28:17 پس تم جاکر سب قوموں کو شاگرد بناؤ اور انکو باپ بیٹے اور روح القدس کے نام سے بپتسمہ دو' سے صاف ظاہر ہے کہ خدا کے ساتھ ملاپ اور مسیح کی خدمت میں شراکت اور لوگوں کو کلیسیاء میں شامل کرنے کے لیے بپتسمہ ضروری ہے اور ایک اعلان ہے اور نشان ہے۔
اور پھر جب ہم بپتسمہ لیتے ہیں تو ہم مسیح کے ساتھ ایک ہو جاتے ہیں ہم اس کی موت اور زندہ ہونے کا اقرار کر کے اس کے ساتھ زندہ ہوجاتے ہیں جیسے وہ مردوں میں سے زندہ اور ہم اور مسیح روح میں ایک ہو جاتےہیں اور 1-کرنتھوں 12:13 سے یہ بات صاف ظاہر ہے۔
کیونکہ ہم سب نے خواہ یہودی ہوں،خواہ یونانی، خواہ غلام، خواہ آزاد،ایک ہی روح کے وسیلہ سے ایک بدن ہونے کے لیے بپتسمہ لیا اور ہم سب کو ایک ہی روح پلایا گیا۔یہ مسیح کے ساتھ ایک ہونے یا منصوبہ نجات کی علامت ہے۔